ابنا: فلسطین کی خبررساں ایجنسی "وفا " کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے کل شام غرب اردن کے کنارے میں واقع " عین اللوزہ " علاقے میں فلسطینیوں کے خلاف آنسوگیس کا استعمال کیا اور ان پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں 7 فلسطینی زخمی ہوئے- یہ حملہ اس وقت کیا گیا کہ جب فلسطینی عوام صہیونی ریاست کی قید سے رہا ہونیوالے " محمد عودہ " کا استقبال کررہے تھے – صہیونی فوجیوں نے اس موقع پر دو فلسطینیوں کو بھی حراست میں لے لیا-...../169
7 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363207
صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر جاری مظالم کے سلسلے میں ایک بار پھر غرب اردن کے کنارے پر حملہ کرکے 7 فلسطینیوں کو زخمی کردیا-